اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن میں 5 دن باقی ر ہ گئے

Sep 11, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کاسمندر پار پاکستانیوں کی ضمنی انتخابات 2018میں شرکت کویقینی بنانے کے سلسلے میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جوکہ 15ستمبر 2018 تک رہے گاجس میں اب صرف 5 دن باقی ہیں سمندر پار پاکستانیوں کو آگاہ کیا جا تا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی رجسٹریشن جلد از جلد کرالیں تاکہ وہ اپنے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی I-Voting System کے ذریعے استعمال کر سکیں ۔ رجسٹریشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk یا www.overseasvoting.gov.pk پر 15 ستمبر 2018 تک ہوگی۔ الیکشن کمیشن اس عمل کی تشہر کے لئے تمام ذرائع استعمال کر رہا ہے اور اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ کو پہلے ہی خط لکھا جا چکا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایت کی جائے کہ تمام ذرائع کو بروائے کار لاتے ہوئے سمندر پاکستانیوں کو مطلع کیا جائے تاکہ وہ اپنے اپنے حلقوں جن میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

مزیدخبریں