غلام سرور سے چینی سفیر کی ملاقات سی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

Sep 11, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے چینی سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی جس میں سی پیک کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت آئل ریفائنری بنانے کی پیشکش کی۔ سی پیک منصوبوں میں بلوچستان ترجیح ہے۔ چینی سفیر نے پاکستان میں تیل اور گیس کی بڑی پائپ لائنز بنانے کی بھی پیشکش کی۔ چینی سفیر نے وفاقی وزیر سے سی پیک کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سی پیک کے تحت تیل گیس کی تلاش ، پیٹرولیم ٹرانسپورٹیشن اور پروسینگ پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزیدخبریں