سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج ہو گا

Sep 11, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس (آج) منگل کو اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فدا محمد کریں گے۔ اجلاس میں ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں) میں خدمات سر انجام دینے والے کنٹریکٹ ریگولر ملازمین بارے گریڈ وائز بریفنگ ڈسکوز حکام دیں گے جبکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران مرمت کے گئے ڈسکوز کے ٹرانسفارمرز کی بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں سی ای او کے الیکٹرک مستقبل میں 650 میگاواٹ بجلی کے معاہدوں کے حوالے سے تفصیلات کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ مختلف امور کابھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں