امیر عالمی تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب طبیعت سنبھلنے پر ہسپتال سے ڈسچار ج

Sep 11, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرعالمی تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی طبیعت سنبھلنے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ حاجی عبدالوہاب 10 دن سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ انہیں سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دقت تھی جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ طبیعت سنبھلنے پر گزشتہ روز حاجی عبدالوہاب کو ڈسچارج کر دیا گیا اور اب وہ تبلیغی مرکز رائیونڈ میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں