پرویز مشرف سے ڈاکٹر امجد کی ملاقات چیئرمین شپ سے استعفیٰ کا فیصلہ واپس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر محمد امجد اور مہرین ملک آدم کی دوبئی میں اے پی این ایل کے سرپرست اعلی سید پرویز مشرف سے ملاقات کی ،ملاقات میں انتخابات 2018 اور پارٹی سے متعلق دیگر امور زیربحث آئے،ڈاکٹر محمد امجد نے نئے چیئرمین کے انتخاب تک پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا،پارٹی کے نئے انتخابات تک ڈاکٹر محمد امجد بطور پارٹی چیئرمین اور مہرین ملک آدم بطور سیکرٹری جنرل اپنا کام جاری رکھیں گے۔