پاکستان اور اومان کے درمیان برادرانہ تعلقات موجود ہیں‘ مجاہد انور خان

Sep 11, 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اومان کے وزیر برائے دفاعی امور سیدبدر بن سعود بن حرب البوسیدی سے بیت الفلاج ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور باہمی و پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی۔ عمان کے وزیر دفاع نے دونوںممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان اور اومان کے درمیان بہترین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک کے سیکیور ٹی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں ، ائیر چیف نے کمانڈر اومان بحریہ، رئیر ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ فضائیہ کے سربراہ ان دنوں خلیجی ریاست کے دورے پر ہیں۔

مزیدخبریں