وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی

Sep 11, 2018

پشاور(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما و خیبرپختونخوا کے وزیر برائے بلدیات شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی۔گزشتہ روز شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انگریزی اخبار کا تراشہ منسلک تھا جب کہ ٹوئٹ میں قیام پاکستان کے وقت قائداعظم سے چندے کا مطالبہ منسوب کیا گیا تھا۔شہرام ترکئی نے غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی ہے اور ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہے کہ حقائق کے منافی معلومات کی بناء پر ٹوئٹ ہٹادیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ جو غلطی سرزد ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں۔ خیال رہے کہ غیر مصدقہ ٹوئٹ پر شہرام ترکئی کو سوشل میڈیا صارفین اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزیدخبریں