چارسد ہ: سفاک شوہر نے بیٹیاں پیدا کرنے پر بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

Sep 11, 2018

چارسدہ(اے پی پی) ضلع چارسدہ کے بٹگرام تھانہ کی حدود میں اللہ داد خیل کے مقام پر قتل کی جانے والی ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہرمبینہ طور پر قاتل ہے جس نے بیٹیاں پیدا کرنے کے جرم میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مذکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون راحت اپنی دو بیٹیوں پانچ سالہ عائشہ اور چار ماہ کی فجر سمیت لاپتہ ہو گئی تھی ‘خاتون کے شوہر اسماعیل نے 4 ستمبر کو ان کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ بٹگرام میں درج کرائی تاہم 7 ستمبر کوقریبی کھیتوں سے راحت اور عائشہ کی نعشیں ملیں جبکہ فجر ان نعشوں کے ساتھ بے ہوشی کی حالت میں زندہ پڑی ملی‘نعشیں ملنے کے بعد خاتون کے بھائی نے اپنے بہنوئی اسماعیل پر قتل کاشک ظاہر کیا۔ دعویداری کی ‘ پولیس تحقیقات کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ اسماعیل نے خود اپنی بیوی اور ایک بچی کو گلا گھونٹ کرقتل کیا ہے اور وجہ قتل ایک کے بعد ایک6 بیٹیوں کی پیدائش ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ننھی فجر ان نعشوں کیساتھ تین دن تک کھیتوں میں پڑی رہی لیکن معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی‘ڈاکٹرز کے مطابق فجر اپنی مردہ ماں کا دودہ پینے کے باعث زندہ رہی۔

مزیدخبریں