شہروں میں 6 جبکہ دیہات میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

Sep 11, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں ۔ بجلی کا شارٹ فال 5600سے بڑھ گیا۔ شہروں میں4سے6گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8سے12گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔پیر کے روز ملک میں بجلی کی پیداوار 18400جبکہ طلب24ہزار میگا واٹ رہی ۔ پانی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4500میگاواٹ ، سرکاری بجلی گھروں سے 6ہزار میگا واٹ پرائیویٹ بجلی گھروں سے7 ہزار7 سو میگا واٹ اور دیگر ذرائع سے 500 میگاواٹ رہی۔ بجلی کی طلب و رسد میں فرق کے باعث شہری علاقوں میں 4 سے6 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8سے12گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری رہی ہے۔ سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں