جوانی پھر نہیں آنی ٹو نے 50 کروڑ سے زائد بزنس کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا

Sep 11, 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے 18روز میں 50کروڑ 83 لاکھ روپے کابزنس کرکے فلمی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ مذکورہ فلم کی نمائش عیدالاضحی کے موقع پرکی گئی تھی جس کی سینما گھروں میں حکمرانی آج بھی قائم ہے۔ یاد رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ریلیز کے پہلے روز 5کروڑ 40لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اسے پاکستان میں 3کروڑ22 لاکھ اور بیرون ممالک میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس ملا تھا۔ یہ پاکستانی پہلی فلم ہے جس نے 18روز میں پچاس کروڑ روپے سے زائدکا بزنس کیا۔

مزیدخبریں