آسٹریلیا میں کان کنی کے دوران سونے والی چٹانیں دریافت، مالیت لاکھوں ڈالر ہے

Sep 11, 2018

کینبرا (بی بی سی) چٹانیں ملی ہیں جن میں موجود سونے کی مالیت کا اندازہ لاکھوں ڈالر تک لگایا گیا ہے۔ کینیڈا کی کان کن کمپنی آر این سی منرلز کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی چٹان، جس کا وزن 95 کلو ہے، اس میں 2400 اونس سے زیادہ سونا ملا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نے کالگورلی کے نزدیک واقع ایک کان سے گذشتہ ہفتے جو سونا نکالا ہے اس کی مالیت ایک کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

مزیدخبریں