Waqt News
Wednesday | February 20, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
Font

تازہ ترین

  • نندی پور ریفرنس پر ایک بار پھر فیصلہ محفوظ، 25 فروری کو سنایا جائے گا
  • اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی منفی رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 264 پوائنٹس کی کمی
  • پی ایس ایل4:غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے دیوانے نکلے
  • سعودی عرب سے قیدی لانے کیلئے تیار ہیں:ترجمان پی آئی اے
  • بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا
  • اسلام آباد:نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج درانی کو گرفتار کر لیا
  • پلوامہ حملے سے ہولناک صورتحال پیداہوئی :امریکی صدر ٹرمپ
  • شسپر گلیشیئر 1750میٹر تک سرک گیا,بجلی گھر زد میں
  • جاپانی وائس چیف آف جوائنٹ سٹاف کی نیول چیف سے ملاقات
  • بھارتی صحافی برکھادت بھی انتہاپسندوں کے نشانے پر
  • بورڈ آف گورنرز کیخلاف پمس کے ملازمین نے احتجاج جاری رکھا
  • چائنہ ریڈ کراس نے ہر کڑے وقت میں ہلال احمر پاکستان کیساتھ تعاون کیا، خالد بن مجید
  • سعودی ولی عہد کا دورہ تعلقات کو بلندیوں تک پہنچائے گا، چراغ الدین شاہ
  • جی ڈبلیو ایم اے کا بجلی اور گیس کنکشن کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
  • دراز اور ایچ بی ایل کیطرف سے صارفین کو ایک بڑی پیشکش
  • مہاتیر محمد کا پاکستان کا دورہ معیشت کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا، اکرام بن محمد ابراہیم
  • قیدیوں کی رہائی سے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط ہونگے، آمنہ مسعود جنجوعہ
  • نویں سالانہ حسن قرات کانفرنس23فروری کو ہوگی
  • پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے الیکشن 6اپریل کو ہوں گے
  • قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے زیراہتمام کانفرنس
  • ’’آل آؤٹ کا جواب آل آؤٹ ہی ہو گا‘‘
  • ٰپاکستان اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں، بھارتی میڈیا کا شاہ محمود کے حوالے سے دعوی
  • بھارتی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے،مودی حماقت کرسکتاہے:لیاقت بلوچ
  • ایک تصویر ایک کہانی…
  • اقوام متحدہ کا پاکستانی نوجوانوں کے لئے 30ملین ڈالرز فنڈ فراہم کرنے کا اعلان
  • حکمرانوں نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیاہے:پرویز ملک
  • ڈاکٹر طاہر القادری کی 68 ویں سالگرہ پر منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب
  • واسا میں گریڈ 17کے 30کنٹریکٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری
  • انٹرنیشنل بفلو کانگریس 2019 اختتام پذیر ہو گئی
  • علامہ اقبال ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑنے سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

ہمارا قائد‘ گوہر نایاب

Sep 11, 2018 4:32 AM, September 11, 2018
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ہمارا قائد‘ گوہر نایاب

قائد اعظم کا راستہ قربانی اور ایثار کا راستہ تھا دیانتداری اور سچائی جس کی منزل تھی جو پاکباز تھا باکردار تھا جس نے اپنا سب کچھ اس قوم پر پاکستان پر لٹا دیا اور دم آخریں اپنی جان بھی اس قوم پرنچھاور کردی ۔یہ تھا سچا اور کھرارہبر و رہنما' قائد اعظم ' محمد علی جناح زندہ‘ اور ’مردہ باد ‘کے شور شرابے میں قائداعظم ثانی ہر کوئی کہلانا چاہتا ہے بلکہ سنجیدگی سے بننا چاہتا ہے لیکن افسوس صد افسوس کوئی بھی ان کے روشن نقوش پر ایک قدم بھی نہیں چلنا چاہتا۔ کاش' اے کاش! ’فنکاروں کا ہجوم‘ یہ سادہ سی بات سمجھ لے۔ یہ زبردستی نہیں دل کے سودے ہیں۔ سچائی، دیانت، ایمانداری کا کھرامال ہو تو لوگ خود بخود پیچھے چل پڑتے ہیں۔ پھر زبان اور طرز بیان کی رکاوٹیں بھی قائد اور مداحین میں حائل نہیں ہو سکتیں ۔

ضرور پڑھیں: بورڈ آف گورنرز کیخلاف پمس کے ملازمین نے احتجاج جاری رکھا

غالب کے بقول’ایسا کہاں سے لاﺅں کہ تجھ سا کہیں جسے‘۔ ان سا،روشن، اصول پسند، دانائی اور حکمت والا کردار ' کسی کے پاس ہے؟ ان کا سچا سپاہی ہے کوئی؟ سچائی، اخلاص ،دیانت واہلیت کی کسوٹی پر کون ہے جو پورا ترتا ہے؟قائد کے کھوٹے سکوں کی چاندی ہے، قائداعظم محمد علی جناح آج واپس آجائیں تو قیادت کے نام پرموجودہ چوروں اور لٹیروں ہجوم کے ساتھ کیا سلوک کریں؟

”لاکھوں شہیدوں کی قربانی سے یہ ملک' یہ پاکستان بنا تھا اب ہر ایک اپنے والدکا مشن اس ملک میں نافذ کرنا چاہتا ہے۔ بے نظیر اپنے والد بھٹو مرحوم کا مشن پورا کرنے کے چکر میں ماری گئیں، کوئی ضیاءالحق کا مشن پورا کرنے میں لگا ہوا ہے، کوئی نوازشریف کا مشن پورا کررہا ہے۔ اللہ کرے کوئی قائد اعظم کا مشن پورا کرنے والا بھی پیدا ہوجائے۔“

اقتدار کی ہوس میں پاگل ہوجانے والے بابائے قوم کی نیک نامی اور ناموس کو بھی اپنے ادنیٰ مفادات کے لئے بیچ کھاتے ہیں۔ اقتدار کے بھوکے چاہتے ہیں قوم ان کو قائد مانے، اپنے دلوں میں بسائے اوراندھی پیروی کرے۔ وہ کہے تو قوم کٹ مرنے کو تیار ہو۔وہ کہے تو قوم بھی صبح کو شام کہے۔ وہ کہے تو سیاہ بھی سفید تسلیم ہو۔لیکن افسوس صد افسوس! وائے قسمت کہ اب کوئی ایسا نہیں جس بارے سادہ لوح دیہاتی کہہ سکے کہ’ یہ تو نہیں پتہ کیا کہہ رہا ہے لیکن جو بھی کہہ رہا ہے سچ کہہ رہا ہے‘۔ وہ ایک ہی تھا وہ قائد اعظم تھے۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان زخم زخم ہے۔ اسلام کی تجربہ گاہ کو اقتدار کے پجاری نت نئے تجربوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ پاک کلمہ کے نام پر وجود میں آنے والی شہیدوں کی امانت کے ساتھ خیانت کرنے والوں سے فیصلہ کن جنگ ضروری ہے۔ نظریاتی محاذ پر دشمن تو دشمن اپنوں نے بھی نظریں بدل ڈالیں۔

ضرور پڑھیں: چائنہ ریڈ کراس نے ہر کڑے وقت میں ہلال احمر پاکستان کیساتھ تعاون کیا، خالد بن مجید

27 اگست 1947ءکوپیارے قائد نے فرمایا تھا ”میرے پیغام کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر مسلمان کو دیانتداری، خلوص اور بے غرضی سے پاکستان کی خدمت کرنی چاہیے۔“سندھ مسلم لیگ کانفرنس کراچی سے 19 اکتوبر 1938ءکو خطاب میں ان کا فرمانا تھا ” ہر انصاف پسند اور سچے مسلمان سے میری درخواست ہے کہ اپنی جماعت کی فلاح و بہبود کی غرض سے متحد و متفق ہوکر مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر آکر ا س کے پرچم کے نیچے کام شروع کردے۔“

وطن عزیز کا قیام اور زندگی اللہ تعالی کا ’راز‘سمجھنے والوں کا ایک مضبوط حلقہ موجود رہا ہے۔ پیر جماعت علی شاہ اپنے دور کے نیک سیرت اللہ کے بندوں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے محمد علی جناح کو اللہ کا ولی قرار دیا۔ لوگوں نے کہاکہ وہ گورا یعنی انگریز نظرآتا ہے ؟ داڑھی بھی نہیں؟ پیر جماعت علی شاہ نے کہاکہ تم اس کو نہیں جانتے وہ ہمارا کام کررہا ہے۔ پیر صاحب کے اس دور میں تقریبا دس لاکھ مرید تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کسی نے مسلم لیگ اور قائداعظم کو ووٹ نہ دیا۔ وہ میرا مرید نہیں۔

شاعر مشرق علامہ اقبال کا قول ہے کہ محمد علی جناح کو نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی یہ شخص خیانت کرسکتاہے۔ قائد اعظم نے علامہ اقبال کے بارے میں فرمایا”اقبال نے آپ کے سامنے ایک واضح اور صحیح راستہ رکھ دیا ہے جس سے بہتر کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوسکتا۔ وہ دورِ حاضر میں اسلام کے بہترین شارح تھے کیونکہ اِس زمانے میں اقبال سے بہتر اسلام کو کسی نے نہیں سمجھا۔ مجھے اِس کا فخر ہے کہ آپ کی قیادت میں ایک سپاہی کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع مل چکا ہے۔ میں نے اس سے زیادہ وفادار رفیق اور اسلام کا شیدائی نہیں دیکھا،آل انڈیا مسلم لیگ کونسل سے 21اکتوبر 1939ءکو خطاب میں قائداعظم کی خواہش دیکھیں ”میری زِندگی کی واحد تمناء یہ ہے کہ مسلمانوں کو آزاد و سربلند دیکھوں۔ میں چاہتا ہوں کہ جب مروں تو یہ یقین اور اِطمینان لے کر مروں کہ میرا ضمیر اور میرا خدا گواہی دے رہا ہو کہ جناح نے اسلام سے خیانت اور غداری نہیں کی اور مسلمانوں کی آزادی، تنظیم اور مدافعت میں اپنا فرض ادا کردیا۔“

ڈھاکہ یونیورسٹی میں 26مارچ 1948کو خطا ب میں انہوں نے یہ بھی فرمایا ”آزادی کا مطلب بے لگام ہوجانا نہیں ہے۔ آزادی کا مفہوم یہ نہیں ہے کہ دوسرے لوگوں اور مملکت کے مفادات کو نظرانداز کرکے آپ جو چاہیں، کر گزریں۔ آپ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ۔ اب یہ ضروری ہے کہ آپ ایک منظم قوم کی طرح کام کریں۔ اِس وقت ہم سب کو چاہیے کہ تعمیری جذبہ پیدا کریں۔

ضرور پڑھیں: سعودی ولی عہد کا دورہ تعلقات کو بلندیوں تک پہنچائے گا، چراغ الدین شاہ

پابندی وقت کااندازہ اس ایک واقعہ سے ہوتا ہے کہ وفات سے کچھ عرصے قبل بابائے قوم نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کا افتتاح کیا یہ وہ آخری سرکای تقریب تھی جس میں قائداعظم اپنی علالت کے باوجود شریک ہوئے وہ ٹھیک وقت پر تقریب میں تشریف لائے انہوں نے دیکھا کہ شرکاءکی اگلی نشستیں ابھی تک خالی ہیں انہوں نے تقریب کے منتظمین کو پروگرام شروع کرنے کا کہا اور یہ حکم بھی دیا کہ خالی نشستیں ہٹا دی جائیں حکم کی تعمیل ہوئی اور بعد کے آنے والے شرکاءکو کھڑے ہو کر تقریب کا حال دیکھنا پڑا ان میں کئی دوسرے وزرا ءسرکاری افسروں کے ساتھ اس وقت کے وزیرا عظم خان لیاقت علی خان بھی شامل تھے۔

ایک بار قائد اعظم سفر کر رہے تھے سفر کے دوران انہیں یاد آیا کہ غلطی سے ان کا ریل ٹکٹ ملازم کے پاس رہ گیا ہے اور وہ بلا ٹکٹ سفر کر رہے ہیں جب وہ اسٹیشن پر اترے تو ٹکٹ ایگزامنر سے ملے اور اس سے کہا کہ چونکہ میرا ٹکٹ ملازم کے پاس رہ گیا ہے اس لیے دوسرا ٹکٹ دے دیں ٹکٹ ایگزامنر نے کہا آپ دو روپے مجھے دے دیں اور پلیٹ فارم سے باہر چلے جائیں قا ئداعظم یہ سن کر طیش میں آگئے۔ انہوں نے کہا تم نے مجھ سے رشوت مانگ کر قانون کی خلاف ورزی اور میری توہین کی ہے بات اتنی بڑھی کہ لوگ جمع ہو گئے ٹکٹ ایگزامنر نے لاکھ جان چھڑانا چاہی لیکن قائداعظم اسے پکڑ کر اسٹیشن ماسٹر کے پاس لے گئے بالاخر ان سے رشوت طلب کرنے والا قانون کے شکنجے میں آگیا۔

ججوں، موکلان اور پولیس والوں کی ’پھینٹی‘ سے’ قانون‘ کا نام اونچا کرنے والے وکلاءکرام کی خدمت میں بھی ایک واقعہ پیش ہے۔ وکالت میں بھی قائدِاعظم کے کچھ ا صول تھے جن سے وہ تجاوز نہیں کرتے تھے۔ وہ جائز معاوضہ لیتے تھے۔ مثلاً ایک تاجرایک مقدمہ لے کر آیا۔

موکل:مَیں چاہتا ہوں کہ آپ اس مقدمہ میں میری وکالت کریں۔آپ کی فیس کیا ہوگی۔ قائدِاعظم: مَیں مقدمے کے حساب سے نہیں، دن کے حساب سے فیس لیتا ہوں۔ موکل: کتنی؟ قائدِاعظم: پانچ سوروپے فی پیشی۔ موکل: میرے پاس اس وقت پانچ ہزار روپے ہیں۔ آپ پانچ ہزار میں ہی میرا مقدمہ لڑیں۔ قائدِاعظم: مجھے افسوس ہے کہ مَیں یہ مقدمہ نہیں لے سکتا۔ہوسکتا ہے کہ یہ مقدمہ طول پکڑے اور یہ رقم ناکافی ہو۔ بہتر ہے کہ آپ کوئی اور وکیل کرلیں کیوںکہ میرا اصول ہے کہ مَیں فی پیشی فیس لیتا ہوں۔ چنانچہ قائدِاعظم نے اپنی شرط پر مقدمہ لڑا اور اپنی فراست سے مقدمہ تین پیشیوں ہی میں جیت لیا اور فیس کے صِرف پندرہ سو روپے وصول کیے۔ تاجر نے اس کامیابی کی خوشی میں پورے پانچ ہزار پیش کرنا چاہے تو قائدِاعظم نے جواب دیا،میں نے اپنا حق لے لیا ہے۔

ضرور پڑھیں: جی ڈبلیو ایم اے کا بجلی اور گیس کنکشن کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کسی نے کیا درست کہا ہے کہ سیاست کے سینے میں دل تو پہلے ہی نہیں تھا ، اب آنکھ کی ’حیائ‘ بھی گئی۔ محمد علی جناح کو قائد کہلوانا پسند نہیں تھا لیکن انہیں سب قائد مانتے ہیں صرف قائد نہیں قائد اعظم قرار پائے ان کے روشن نقوش ہمارے لئے مشعل راہ ہیں لیکن ان پر چلے کون' کہ قربانی اور ایثار کا راستہ ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    مئی 21, 2018 | 15:55
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
متعلقہ خبریں
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا اداکارہ مدیحہ گوہرکےانتقال پردکھ ...

    Apr 25, 2018 | 13:36
  • ہمارا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں،یہ لوگ اپنے جھوٹوں کے ...

    Jan 09, 2019 | 18:15
  • سیاہ رنگ کا نایاب سیب:دنیا میں کس ملک میں پایاجاتاہے ؟جانیئے ...

    Dec 26, 2018 | 19:40
  • کراچی:سندھ بھر میں مسلسل چھٹے روز بھی گیس نایاب

    Dec 14, 2018 | 11:28
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • نندی پور ریفرنس پر ایک بار پھر فیصلہ محفوظ، 25 فروری کو سنایا ...

    Feb 20, 2019 | 14:26
  • اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی منفی رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس ...

    Feb 20, 2019 | 13:59
  • پی ایس ایل4:غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستانی اور پشاوری کھانوں ...

    Feb 20, 2019 | 13:54
  • سعودی عرب سے قیدی لانے کیلئے تیار ہیں:ترجمان پی آئی اے

    Feb 20, 2019 | 13:50
  • بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا

    Feb 20, 2019 | 13:49
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’’آل آؤٹ کا جواب آل آؤٹ ہی ہو گا‘‘

    Feb 20, 2019
  • حمید نظامی ؒ… جدوجہد آزادی کے رہنما

    Feb 20, 2019
  • مشترکہ اعلامیہ پر عجلت میں ٹویٹس

    Feb 20, 2019
  • پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کا ’’نیا دور‘‘!

    Feb 20, 2019
  • سعودی شہزادے کا پاکستانی پیکر

    Feb 20, 2019
  • 1

    مودی سرکار کو دو ایٹمی ممالک میں جنگ کا ممکنہ انجام بہرصورت سامنے رکھنا چاہیے

  • 2

    سعودی ولی عہد کا دورہ نئی قربتوں اور معاشی استحکام کا باعث

  • 3

    افغانستان کا مستقبل امن و جمہوریت سے وابستہ

  • 4

    ترقی کے سفر کی شروعات پر قوم وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی سپاس گزار ہے

  • 5

    کشمیری مسجد میں پناہ لینے پرمجبور

  • 1

    بدھ ‘14 ؍ جمادی الثانی 1440ھ‘ 20 ؍ فروری 2019ء

  • 2

    منگل ‘13 ؍ جمادی الثانی 1440ھ‘ 19 ؍ فروری 2019ء

  • 3

    پیر‘12؍ جمادی الثانی 1440ھ‘ 18 ؍ فروری 2019ء

  • 4

    اتوار‘11؍ جمادی الثانی 1440ھ‘ 17 ؍ فروری 2019ء

  • 5

    ہفتہ‘10؍ جمادی الثانی 1440ھ‘ 16 ؍ فروری 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • جمہوریت کی موت

    Feb 20, 2019
  • گھر کے بھیدی

    Feb 20, 2019
  • اصل علم و عمل کے سوچنے کی بات…

    Feb 20, 2019
  • کھیل اور کھلاڑی!

    Feb 19, 2019
  • پلوامہ حملہ:خالصہ سردار اور پاکستان

    Feb 19, 2019
  • ایڈمنسٹریشن

    Feb 20, 2019
  • شاہراہ زوال

    Feb 20, 2019
  • ایوب خان اور موجودہ دور کا موازنہ

    Feb 20, 2019
  • شکریہ ولی عہد اور ہمارے سفیروں کی ذمہ داری

    Feb 20, 2019
  • پولیس سے توقعات اور مسائل

    Feb 20, 2019
  • 1

    بچوں کو حادثات سے محفوظ رکھیں

  • 2

    حکومتی خود انحصاری و کفایت شعاری پالیسی…!

  • 3

    کیا زمانہ آگیا

  • 4

    گوجرہ کی سرکاری ہائوسنگ کالونی مسائل کا گڑھ

  • 5

    حضرت بابا شاہ عنایت قادریؒ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    پندِ بوتراب(۲)

  • 2

    پندِ بوتراب(۱)

  • 3

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۳)

  • 4

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۲)

  • 5

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۱)

  • 1

    اخوت

  • 2

    فلاح و بہبود

  • 3

    پاکستان

  • 4

    شہ رگ

  • 5

    پاکستان

  • 1

    دعا

  • 2

    فلک بوس

  • 3

    شاعری

  • 4

    لہو تیری رگوں

  • 5

    دنیا

منتخب
  • 1

    شہزاد اکبر کی ’’پراگرس رپورٹ‘‘

  • 2

    سعودی امدادی پیکج ولی عہد نے میرے ساتھ طے کیا تھا,انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل ...

  • 3

    مودی کی پاکستان سے ’’بدلہ‘‘ لینے کی بڑھک

  • 4

    بھارت میں کشمیریوں سے وحشت میں بدلتی نفرت

  • 5

    گڈ گورننس کیلئے پولیس کی ’’خودمختاری‘‘ کی اہمیت؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 3

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 4

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 5

    سعودی حکومت نے اسلام کی توہین کو جرم قرار دےدیا، سخت سزاﺅں کے قانون پر غور

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group