17علماء اور ذاکرین کی ضلع ساہیوال میں داخلے پر پابندی عائد

Sep 11, 2018

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ضلع بھر میں 17علماء اور ذاکرین کے دا خلہ پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی جن میں مولانا معاویہ اعظم طارق (جھنگ)، مولانا محمد احمد لدھیانوی جھنگ، علامہ ساجد نقوی صدر کالعدم تحریک جنوبی پنجاب (اٹک)، مولانا عطاء الرحمن سمندری ضلع فیصل آباد، مولانا عبد الرحمن ضیاء (کمالیہ ضلع ٹوبہ)، محمد یوسف رضوی ٹوکے والا ضلع سر گودھا، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں کالعدم سپاہ صحابہ جہانیاں ضلع خانیوال، مولانا مسرور نواز جھنگوی ولد حق نواز جھنگوی کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان(جھنگ)، محمد سرفراز نواز جھنگوی (جھنگ)، مولانا عبد العزیز خطیب لال مسجد اسلام آباد، سید محمد سبطین شاہ ضلع سرگودھا، مولانا اورنگزیب فاروقی ضلع کراچی(سندھ)، حافظ خادم حسین رضوی ضلع لاہور، سید محمد سرور شاہ ضلع وہاڑی، محمد حسن ڈھکو ضلع سر گودھا شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا حکم فوری نافذ ہو گیا ہے۔

پابندی

مزیدخبریں