ڈھاکہ: پیکنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے 25 افراد جاں بحق، 70زخمی
ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نواحی صنعتی علاقے تونگی میں واقع ایک پیکنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے25 کارکن جاں بحق اور 70زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق 4 منزلہ عمارت میں100 سے زیادہ کارکن کام میں مصروف تھے جب فیکٹری کے بوائلر روم میں آگ بھڑک اٹھی ۔ پولیس کے مطابق حادثے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اوراموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
بنگلہ دیش/فیکٹری آگ