پنشنرز کو ادائیگیاں نہ کرنے پر صوبائی محتسب نے پنجاب سمال انڈسٹریز کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی محتسب پنجاب جاوید محمود نے پنشنرز کی رقوم ادا نہ کرنے پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے تمام افسران اور سٹاف کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیا۔ محتسب پنجاب نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا پنشنرز کیلئے بجٹ کی کمی کا مو¿قف مسترد کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر پنشنرز کیلئے بجٹ نہیں تو افسران کو تنخواہیں کہاں سے مل رہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پینشن ریٹائرڈ ملازمین کا ویسا ہی قانونی اور آئینی حق ہے جیسے تنخواہ حاضر سروس ملازم کا ہے۔ احکامات پنجاب سمال انڈسٹریز کے ریٹائرڈ نائب قاصد فیض رسول کی درخواست پر دیئے گئے۔ محتسب پنجاب نے انچارج محتسب پنجاب پینشن سیل وزیر احمد قریشی کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔