چین کا بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم، تنازعات کے حل کی کوششوں کی حمایت
بیجنگ (آئی این پی) چین نے بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشناکے دورہ پاکستان کے مثبت نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں پڑوسی ممالک کی باہمی تنازعات کے حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لئی نے کہاکہ پاکستان اور بھارت خطے کے دواہم ملک ہیں اور ان کے درمیان بہتر تعلقات علاقائی امن ،سلامتی و ترقی کےلئے ناگزیر ہیں۔