لاہور( خصوصی رپورٹر) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 63 واں یوم وفات آج اتوار کو عقیدت و احترام سے منایاجائیگا۔مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں نے اس موقع پر قائداعظم کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔مسلم لیگ ہاﺅس ڈیوس روڈ پر مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ہاﺅس مسلم ٹاﺅن میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی محافل ہوں گی جبکہ مسلم لیگ ہمخیال کے سرور روڈ پر سیکرٹریٹ میں قائداعظم کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب ہوگی جس سے مسلم لیگ ہمخیال کے سیکرٹری جنرل ہمایوں اختر خان، صدر لاہور میاں محمد آصف، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ناصر محمود ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنما اظہار خیال کریںگے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024