چین کے شہراورڈوس میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کےفائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرا کر پہلی ایشین چیمپئینز ٹرافی جیت لی

چین کے شہر اورڈوس میں کھیلی جانیوالی پہلی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ ا ،فائنل میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابررہا۔دونوں ٹیمیں دونوں ہالفز کے اختتام تک کوئی گول سکور نہ کر سکیں۔دونوں ہالفز کے ختم ہونے پر ٹیموں کو گولڈن گول کے لیے ایکسٹرا ٹائم دیا گیا جس میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کر سکیں۔ ایکسٹرا ٹائم کے بعد دونوں ٹیموں کو پنیلٹی سٹروکس دیے گئے۔ جس میں پاکستان کی جانب سے عبدالحسیم اورشفقت رسول نے گول ضائع کر دیے جس پر بھارت ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا فاتح قرار پایا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی ٹورنامنٹس کایہ تیئیس واں فائنل تھا جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل پاکستان نے ہاکی ٹورنامنٹس فائنلزمیں بھارت کو گیارہ مرتبہ ہرایا ہے۔