این ایم ڈی کیٹ نتائج ،پہلی 10میں سے 8 پوزیشنز STEP by PGCکے نام
لاہور (نیوز رپورٹر) 2021 'NMDCAT' کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔اور STEP by PGC کے طالبعلموںنے ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے کی روایت بر قرار رکھتے ہوئے پہلی 10 پوزیشنزمیںسے 8 پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔STEP کی انمول قمر نے 198/210 نمبروں کے ساتھ دوسری اور حادیہ احمد197/210 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے تحت انٹر ی ٹیسٹ کے ادارے STEP کا آغاز 2016 میں ہوا اور تب سے یہ ادارہ مختلف داخلہ امتحانوں میں بہتر ین نتائج دے رہا ہے۔ یہ چاہے ECAT ہو MDCAT N یا دوسرے داخلہ امتحا ن، STEP کے طلباء نے باقی سب سے بہتر کار کردگی دکھائی ہے اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے کی روایت بر قرار رکھی ہے۔ طالب علم اپنی شاندار کامیابیوں کوSTEP کے قابل قدر اساتذہ کی راہنمائی اور مربوط اور معیاری تعلیمی نظام کی مرہون منت قرار دیتے ہیں۔