فلاحی ادارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں:شعیب بٹ

Oct 11, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر محمد شعیب بٹ نے کہا ہے کہ فلاحی ادارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔مہنگائی کے اس دور میں غریب مستحق،یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں کروانے والے فلاحی ادارے  عظیم فریضہ سرانجام دے رہے ہیںخراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلیمانی ھیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر عارف حسین منہاس کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔وفد میں سینئر نائب صدر تنویر احمد جنجوعہ ،سرپرست اعلیٰ شبیر احمد کھوکھر،جنرل سیکرٹری بابا فقیر حسین ،سیکرٹری نشرواشاعت خالد عمر ،زبیر بھٹی و دیگر شامل تھے۔وفد کے شرکاء محمد شعیب بٹ کو گوجرانوالہ چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پرسلیمانی ہیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر عارف حسین منہا س نے  صدر چیمبر محمد شعیب بٹ کو سلیمانی ہیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ہونے والی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور دعوت نامہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سلیمانی ھیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کا مشن جاری ر کھے ہوئے ہیں2004سے   اب تک ہماری سوسائٹی 400  بچیوں کی شادیاں کرواچکی ہے  ۔ 

مزیدخبریں