کراچی میں دماغ کھانے والا جرثومہ نگلیریا فائولری نے ایک اور جان لے لی، جناح ہسپتال میں رشیدآباد کا نوجوان چل بسا۔رشید آباد کے رہائشی 19 سالہ حمید اللہ کو گذشتہ رات جناح ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق مریض کو شعبہ ایمرجنسی میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا مگر وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔رواں سال سندھ میں نگلیریا فاولری کے باعث 15 اموات ہوچکی ہیں، پانی میں کلورین کی کمی سے نگلیریا کا جرثومہ پیدا ہوتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024