شہرقائد میں سپرہائی وے کے قریب ٹرالر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی کے علاقے محمود آباد کے رہائشی ہیں، قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024