چودھری شوگر ملز کیس: نیب کو نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ نیب کو چودھری شوگر ملز کیس میں ان سے تفتیش کرنی ہے۔ عدالت جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دے۔ نیب کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف سے تفتیش بہت ضروری ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔