وزیراعظم کو خودکشی کرنے سے بچانے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے ، مولانا فضل الرحمان کی انوکھی تجویز

جمعیت علمائے اسلام (ف) اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خا ن کے حوالے سے ایک انوکھی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف سے قرض نہیں لوں گا، قرضہ لیا تو خودکشی کرلوں گا ، میر ی تجویز ہے کہ ایک فورس تشکیل دی جائے کہیں عمران خان خودکشی نہ کرلے انہیں بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے،صوبے کے عوام ضمنی انتخابات میں پچیس جولائی کا بدلہ لیں گے اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو شکست سے دو چار کریں گے، حکومت کو آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے لوگوں کی امیدیں خاک میں ملا دی ہیں، مہنگائی دو سو فیصد بڑھ گئی ہے، معاشی مستقبل داو پر لگادیا ہے۔ وہ جمعرات کے روز بنوں کے حلقہ این اے 35میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ، انھوں نے کہا کہ انھوں نے 15 سال پہلے پیشنگوئی کر دی تھی کہ تحریک انصاف حکومت چلانے والی جماعت نہیں اور یہ بھی کہتا ہوں کہ پاکستان پر برا وقت آنے پر فوج کیساتھ جمعیت کے کارکن کھڑے ہوں گے جبکہ جن لوگوں کو حکمران بنایا گیا ہے وہ پاکستان کا سر جھکانے کا باعث بنیں گے ، انھوں نے کہا کہ سود ، ناچ گانے اور بے حیائی کو فروغ دینے والے کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ، انھیں جو اکثریت ملی ہے وہ جعلی ہے انکا منڈیٹ چوری کا منڈیٹ نہیں عوام کا فیصلہ کچھ اور تھاانھیں دھاندلی کے زریعے مسند اقتدار پر بٹھایا گیا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم نبوت ﷺکے قانون میں ترمیم کر نے جا رہی ہے جس کے تحت جس نے کسی فرد کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا اور ثابت نہ کر سکا تو مدعی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ ابھی حکومت کے دو ماہ بھی پورے نہیں ہوئے لیکن جتنی مہنگائی کی جو شدید لہر آئی ہے وہ اس سے قبل نہیں آئی، انھوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی یہ نہ امریکہ اور نہ چین سے دوستی نبھا سکتے ہیں، سی پیک کا منصوبہ بھی ان کی ناکام پالیسی اور سیاسی بحرانوں کی وجہ سے خطرے میں ہے کیونکہ چین کا اعتماد اٹھ چکا ہے ،انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا لیکن اب وہ قرضہ لینے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف سے قرض نہیں لوں گا، قرضہ لیا تو خودکشی کرلوں گا۔فضل الرحمن نے تجویز پیش کی کہ ایک فورس تشکیل دی جائے کہیں عمران خان خودکشی نہ کرلے انہیں بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔حکومت کو آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے لوگوں کی امیدیں خاک میں ملا دی ہیں، مہنگائی دو سو فیصد بڑھ گئی ہے، معاشی مستقبل داو پر لگادیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔