شہباز شریف پر نیب نے بے بنیاد کیس بنایا ،سنوائی نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے: رانا ثناءاللہ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر نیب نے بے بنیاد کیس بنایا ، اگر ہمارے احتجاج کی سنوائی نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے، بابر اعوان کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے لیکن نہیں اب تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ وہ قومی اسمبلی کے باہر احتجاجی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اگر ہمارے احتجاج کی سنوائی نہ ہوئی تو یہ پارلیمنٹ کے آگے جائے گا۔ بابر اعوان کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے لیکن ان کو گرفتار نہیں کیاگیا۔ شہباز شریف کیخلاف نیب نے بے بنیاد کیس بنایا ۔