مسلم لیگ(ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی گرفتاری اوراحتساب عدالت کا ریمانڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے‘عدالت نیب آرڈیننس سیکشن 5 ایم اور 15 اور شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کو کالعدم قرار دے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم لیگ(ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی گرفتاری اوراحتساب عدالت کا ریمانڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ دائردرخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخوست گزار کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق وزیراعلیٰ کو استثنیٰ حاصل ہے۔درخواست گزار کے مطابق آئین وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت نیب آرڈیننس سیکشن 5 ایم اور 15 اور شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کو کالعدم قرار دے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024