ہم 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے عالی ہمت اور سنگِ میل منصوبے کی بنیاد ڈال چکےہیں:وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے عظیم منصوبے کا آغاز کردیا ہے‘ پسماندہ طبقے کو استطاعت کے مطابق مکانات فراہم کئے جائیں گے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے عظیم منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ پسماندہ طبقے کو استطاعت کے مطابق مکانات فراہم کئے جائیں گے۔ منصوبے سے منسلک چالیس صنعتوں میں روزگار کے ساٹھ لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔