رجسٹری برانچ انتظامیہ و عملہ کے ناروا رویہ کیخلاف وثیفہ نویسوں کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان(کرائم رپورٹر)انجمن وثیقہ نویسان ملتان اور آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام رجسٹری برانچ انتظامیہ و عملہ کے ناروا رویے کے خلاف کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا قیادت انجمن وثیقہ نویسان ملتان کے صدر غلام عباس ، جنرل سیکرٹری ملک صفدر حسین جنجوعہ نے کی جبکہ اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی و دیگر تاجر رہنمائوں شیخ جاوید اختر، عارف فصیح اللہ، خالد قریشی، اشفاق انصاری نے انجمن وثیقہ نویسان ملتان عہدیداران سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر وثیقہ نویسان کے صدر غلام عباس نے کہا کہ رجسٹری برانچ کے سٹی سب رجسٹرار عمران شمسی ، کینٹ صدر ظہور بھٹہ گزشتہ دو ماہ سے لی گئی رجسٹریاں واپس نہیں کر رہے ہیں اور تقریبا ایک ہزار کے قریب رجسٹریاں بائونڈ کر کے رکھی ہوئی ہیں جب رجسٹریوں کی واپسی کا تقاضا کرتے ہیں تو رجسٹری افسران رجسٹریوں کے پاس کرنے کیلئے دیل کی باتیں کرتے ہیں رجسٹریاں نہ ملنے کی وجہ سے وثیقہ نویسان کے کاروبار بھی تباہ ہو کر رہ گئے ہیں دوسری طرف شہریوںکو رجسٹریاں بروقت نہ ملنے کی وجہ سے بھی شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر فوری طور پر حکام بالا نے نوٹس نہ لیا تو کچہری چوک کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیں گے۔