دارالامان میں مقیم خواتین کے مسائل حل کئے جائیں گے: شاہدہ احمد
خانیوال(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبرپنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے اچانک دارالامان برائے خواتین ضلع خانیوال کا دورہ کیا۔دارالامان میں رہائشی خواتین او ربچوں سے ملی۔درپیش مسائل معلوم کیے ۔دارالامان میں آنے والی اکثر خواتین گھریلو تشدد کاشکارہیں ۔درپیش مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے دارالامان میں آنیوالی خواتین کو اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ اگروہ اپنے گھروںمیں جاناچاہتی ہیں توانہیں ہر قسم کے تحفظ کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا۔قبل ازیں سپرنٹنڈنٹ دارالامان فوزیہ برکت سے ملاقات کی اوردرپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔