پولیس لائن ملتان میں میڈیا مینجمنٹ کے حوالے سے کورس کا انعقاد
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس لائن ملتان میں میڈیا مینجمنٹ کے حوالے سے کورس جاری ہے۔ اس سلسلے میں پی آر او ضلع پولیس فیاض حسین نے گزشتہ روز پولیس افسران و اہلکاروں کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر پولیس افسران و اہلکاروں کو میڈیا کوآرڈینیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور مزید بتایا گیا کہ خبر چھپانے سے کرائم میں اضافہ ہوتا ہے لہذا پولیس افسران حقائق پر مبنی بروقت خبر دیں۔ پولیس اور میڈیا ایک دوسرے کی اہمیت کو سمجھیں تاکہ دونوں کے درمیان پایا جانے والا خلا ختم ہو سکے۔