آئی جی پنجاب ملتان میں لینڈ مافیا کیخلاف خصوصی نوٹس لیں، خواجہ غلام فرید
ملتان(لیڈی رپورٹر) سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیر اہتمام ملتان میں لینڈ مافیا اور جعل سازی کے ذریع قبضہ گروپوں کے خلاف احتجاج چوتھے دن بھی جاری ،بھوک ہڑتالی کیمپس میں مطالبہ کیا گیا کہ قبضہ گیر لینڈمافیا ، دہشت گرد ہیں اور ان دہشت گردوں کے خلاف فوری فوجی آپریشن کیا جائے اور ذمہ داروں اور لینڈ مافیا کے کیس خصوصی عدالتوں میں چلایا جائے۔ انسپکٹر پولیس وردی میں ملتان میں لینڈ مافیا اور جعل سازی کر رہا ہے اس پر کاروائی نہ ہونا ملتان پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہے آئی جی پنجاب ملتان میں لینڈ مافیا کے خلاف خصوصی نوٹس لیں۔ انصاف کے حصول کے لئے وسیع پیمانے پر احتجاج کریں گے۔ کل پانچویں روز بھوک ہڑتالی کیمپس اور اتور14اکتوبر ایس پی چوک سے چوک نواں شہر ملتان تک ملتان بچائو لینڈ مافیا بھگائو ریلی نکالی جائے گی اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ انسپکٹر ملتان کا لینڈ مافیا اداروں کے لئے چیلنج ہے۔