قومی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کیلئے سندھ کراٹے کے دستے کی روانگی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ کراٹے کا21 رکنی دستہ 26ویں قومی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کے لئے 11اکتوبر کو عبدالحمید کی قیادت میں کوئٹہ روانہ ہوگا۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام 26ویں قومی کراٹے چمپئن شپ 12تا14 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس میں انفرادی کمیتے 50, 55, 60, 67, 75, 84, پلس 84 کلو گرام, افرادی کاتا, ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں۔ قومی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کے لئے سندھ کے ٹرائل کراچی میں منعقدہوئے جس میں کراچی‘ حیدرآباد‘ سکھر‘ بینظیر آباد‘ سانگھڑ‘ ٹھٹہ‘ خیرپور‘ میرپور خاص ڈسٹرکٹ کے کراٹیکا ز نے شرکت کی۔ سینسی نسیم احمد قریشی‘ صدر سندھ کراٹے ایسوسی ایشن نے سندھ کے دستہ کا اعلان کیا جس میں حمزہ عبداللہ, سید کبیر علی ذیدی, وجاہت اللہ خان, حامد بختیار, نادر احمد, معیز علی, عبدالجبار خان, سید اعظم علی خان,آفتاب احمد خان, محمد سعید خان (کراچی) نعمت اللہ, ثنااللہ (سانگھڑ) عبدالستار (سکھر) کوچ اور مشتاق احمد عباسی (سانگھڑ) شامل ہیں۔ ٹیم مینیجر عبدالحمید, عبدالرحیم, کرامت اللہ خان, واصف علی ریفری ججز جبکہ نعیم الرحمان,محبوب عالم, محمد معین ڈیڈھی, جھانزیب نوید, حمیدالرحمان کورس میں شرکت کریں گے۔