شورش زدہ ملک افغانستان میں بھی موسیقی جنم لینے لگی، ریپرکی ماہرافغان خاتون نےموسیقی کی دنیا میں دھوم مچا دی
تئیس سالہ افغانی سوسن فیروزنےافغانستان میں رہنے کے باوجود نا صرف موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ لیا ہے بلکہ ایک ماہر ریپر بھی بن گئی ہے۔جدید مغربی اندازموسیقی اپنانے والی سوسن نے اپنے والد کی رہنمائی اور اجازت سے افغان معاشرتی پابندیوں کی پروا کیے بغیر اس شعبے میں قدم رکھا جو اس کی پہچان بن گیا ہے۔سریلی آواز اور گائیکی کا فن جاننے والی سوسن اپنے ملک میں امن اور مستقبل میں اپنے اس شوق کو مزید آگے لے کر جانے کی خواہاں ہیں۔