وفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری احمد مختارسے پاکستان میں تعینات تاجکستان کے سفیرزبید اللہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا

وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق تاجکستان کے سفیرسے ملاقات میں کاسا ایک ہزارپروجیکٹ کے حوالے سے مختلف نکات کا جائزہ لیا گیا۔ تاجک سفیرنے بجلی کی فراہمی کے متعلق منصوبے کے مختلف پہلوؤں سے وفاقی وزیرکوآگاہ کیا۔ تاجک سفیرنے کہا کہ اس منصوبے سے خطے میں خوشحالی کا ایک نیا دورشروع ہوگا جبکہ ملاقات کے دوران دو ہزار تیرہ میں ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اموربھی زیرغورآئے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرنے تاجک سفیرکوتوانائی کے حوالے سے پاکستان کودرپیش چیلنجزسے آگاہ کیا اورتوانائی کے بحران پر قابو پانے کےلئے موجودہ حکومت کی کوششوں کے حوالے سے بھی بریف کیا