وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ دوستی سٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدل چکی ہے ۔
این ڈبلیو پیٹرسن کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس میں کیا گیا ۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو رہی ہیں اور ادارے ہر مشکل گھڑی میں امتحان پر پورا اترے ہیں ۔ امریکی سفیر کی خدمات کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انھوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کیلیے اپنا کردار ادا کیا ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ انھیں ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ ظہرانے کے دوران امریکی سفیر نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم کرکے انہیں خوشی ہوئی ہے اور پاکستان میں اداروں کا استحکام اور جمہوریت کی بحالی ایک کارنامہ ہے ۔