وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے قریبی اور گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کو باہمی مفاد میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ وزیراعظم نے ایران میں کورونا سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی انتہائی موثر رہی۔ وزیراعظم نے خطے میں امن سلامتی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے افغان قیادت پر مشتمل افغان امن عمل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے صدر روحانی کی طرف سے وزیراعظم کو پیغام پہنچایا ۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کشمیر کاز پر ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024