ملک میں صرف تھیٹر ہیں جو ایس او پیز پر عمل کرتے ہیں، تھیٹر کا کام دو گھنٹے کا ہے، بند نہ کئے جائیں: تھیٹرزفنکار
لاہور(کلچرل رپورٹر)تھیٹر فنکاروں کا ہنگامی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 2گھنٹے ڈرامہ کرنے کی اجازت دی جائے۔وفاقی وزیر اسد عمر سٹیج سے منسلک فنکاروں کےلیے دل میں درد پیدا کريں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کے فیصلے ہم نہيں مانتے،تھیٹر کا کام دو گھنٹے کا ھے، تھیٹرز بند نہ کئے جاٸيں۔سو کے قريب پاکستان میں سنیما گھر ہیں جو پہلے ہی بند ہیں ۔
وزير اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ھے کہ ہمیں دوگھنٹے ڈرامہ کرنے کی اجازت دیں۔ راشد محمود نے کہا کہ ملک میں صرف تھیٹر ہیں جو ایس او پیز پر عمل کرتے ہیں۔۔سرفراز وکی نے کہا کہ6ماہ کے قرضے جو پہلے ہمارے سروں پر چڑھے وہ نہيں اترے,اب ہميں اور ہمارے بچوں کو پھر زندہ مارنا چاہتے ھيں ۔ طاہر انجم نے کہا کہ ڈی سی اولاہور نے بھی اس بات کو مانا ھےکہ تھیٹر پر ایس او پیزپر عمل کیا جاتا ہے۔تھیٹرز بند نہ کئے جاٸيں۔ شاہدخان نے کہا کہ جلسے جلوس عام ہورہے ہیںاور آپ تھیٹر بند کرنے جارہے ہیں۔ہم فنکاروں کو ایک جگہ اکھٹا کرکے بم بلاسٹ کراکرہمیں اور ہمارے بچوں کو مرواديں۔