تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کےخلاف علم بلند کیا ،ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے: عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی سید یاور عباس بخاری نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کےخلاف علم بلند کیا ہے۔ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت اورکرپشن کے خاتمے کےلئے اقدامات کے باعث عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا- کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں اور ملک کو کنگال کیا - کرپٹ عناصر کی نئے پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں - پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن اور سابق حکمرانوں کی نااہلیاں ہیں۔ قائداعظمؒ کے پاکستان کو بدحال کرنےوالوں کے ذاتی بینک بیلنس بڑھے لیکن ملک آگے نہ بڑھ سکا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل سے پہلوتہی کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا،ہمارا ایجنڈا شفاف پاکستان ہے -