کرونا، میرپور کے تینوں اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس ہائی الرٹ
میرپور(نمائندہ خصوصی)کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدرقیب خان کی ہدایت پرڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع میں کوروناوائرس کے سدباب کے لیے انتظامیہ اور پولیس کوہائی الرٹ کردیاگیا۔ انتظامیہ پولیس اورمحکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں اور مجسٹریٹ صاحبان نے Sop کی پڑتال شروع کردی۔ گزشتہ روزکمشنرمیرپورڈویژن کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کے بعد تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کوہدایت کی گئی کہ حکومت آزادکشمیر کی طرف سے کورونا وائرس کی دوسری لہرکے لیے جاری کردہ Sop اور اوقات کارسمیت دیگرتمام احتیاطی تدابیرکے نفاذ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے۔ شہریوں میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے۔ مساجد میں لوڈسپیکر سے ہراذان کے بعد کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کے اعلانات کروائے جائیں۔