سنہرے اصول زندگی
کسی بھی معاشرے کے عروج ،ترقی ،دوام ،استحکام اور افراد کی اجتماعی زندگی سنوارنے میں اخلاق حسنہ کو بنیاد کی حیثیت حاصل ہے ۔اخلاق حسنہ اچھے معا شرے کی پہلی اینٹ اور انسانیت کا بے مثال زیور ہے ۔اسلام نے تمام وہ عادات و اطوار جو معاشرے اور ماحول پر برا اثر ڈالنے والی ہوں ،کو ناپسندیدہ ،جرم اور ممنوع قرار دیا ۔چوری ،ڈاکہ ،قتل و خون ریزی ،غیبت و بد گوئی کینہ و حسد ،جھوٹ و بہتان طرازی ،حق تلفی ،تکبر ،ظلم و ستم ،بد سلوکی و بے رحمی ،فریب و دھوکہ دہی ،شراب نوشی و جوا بازی ،بے حیائی ،جنگ و جدل وغیرہ ان عادات و اطوار میں سے ہیںجن کی اسلام نے سخت مذمت کرتے ہوئے ممنوع و ناجائز قرار دیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بھی روشن اسلامی تعلیما ت و اخلاقیات کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک امن پسند معاشرہ قائم ہو سکے اور اسی سے ہمارے معاشرے میں محبت و شفقت ،عدل و انصاف ،احترام نفس ،رواداری و برداشت ،اخوت و ہمدردی پروان چڑھے گی ۔حلیمہ عرفان ۔کراچی