پیپلزپارٹی نے بھی حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت اور (ن) لیگ کے درمیان ڈیل کی کوئی اطلاع نہیں۔ حکومت چھوٹے یوٹرن کے بعد ایک بڑا یوٹرن لیتی ہے تاہم علاج کیلئے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنا چاہیے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری بھی شدید علیل ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولیات نہیں دی جارہیں۔ حکومت سے کسی قسم کا ریلیف نہیں چاہیے، عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشور سے پیچھے ہٹ گئی۔ ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے۔ ملک کو قانون سازی کی بجائے آرڈیننس سے چلایا جارہا ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38