حرم مکی میں ادارہ امور طواف کی جانب سے غیر رجسٹرڈ مطوفین ( زائرین کو عمرہ کرانے والے ) کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ادارے کی جانب سے حرم مکی میں موجود مطوفین کی جانچ بھی شروع کردی گئی ہے۔حرم مکی میں ادارہ امور مطوفین کے ڈائریکٹر فواز السلمی نے کہا ہے کہ ادارہ امور حرمین کی جانب سے عمرہ زائرین کو طواف کرانے والوں کوباقاعدہ اجازت لینا پڑتی ہے۔ رجسٹرڈ مطوفین کے علاوہ کسی دوسرے کو اجازت نہیں کہ وہ عمرہ زائرین سے رقم حاصل کر کے طواف کرائے۔فواز السلمی کاکہنا تھا کہ’ادارہ امور مطوفین کی جانب سے ادارے کے کارکنوں نے عمرہ زائرین کو اہم مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38