کراچی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی۔جناح اسپتال کراچی کی سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والا 18 سالہ ذاکر خان نوری آباد کا رہائشی تھا۔سیمی جمالی کے مطابق ذاکر خان کو 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا تاہم اس نے اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگوائی تھی اور طبیعت خراب ہونے پر اسے 9 نومبر کو جناح اسپتال میں لایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔حکام کے مطابق اب تک کتے کے کاٹنے سے سندھ بھر میں 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024