ضلع گوجرانوالہ کے شہر وزیرآباد میں گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔وزیرآباد کے نواحی گا وں ڈیرہ دین محمد میں 13 سالہ مریم مقامی شہری رانا مستنصر بوبی کے گھر ملازمہ تھی اور سینے پر گولی لگنے سے ہلاک ہوئی۔مریم 7 روز قبل ہی شیخوپورہ سے کام کاج کے لیے وزیرآباد آئی تھی اور مالکان نے دعوی کیا کہ مریم نے خودکشی کی ہے۔ بچی کے والدین نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرتے ہوئے مجسٹریٹ کو تحریری بیان جمع کرادیا۔پولیس نے بیانات لینے کے بعد لاش ورثا کے حوالہ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین مالک مکان سے ملے اور پھر مجسٹریٹ کے سامنے قانونی کارروائی نہ کرنے کا بیان دے ڈالا۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024