نجی آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی ائیرلفٹ نے سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر جواب دے دیا جب کہ صوبائی مشیر مرتضی وہاب نے آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی پر پابندی کی خبروں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی میں ائیرلفٹ اور SWVL کمپنی کو نوٹس بھیجا تھا کہ روٹ پرمٹ کے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ائیر لفٹ کی جانب سے جواب سامنے آگیا جس میں کمپنی کی ڈائریکٹر مہر حیدر نے کہا کہ سندھ حکومت کی تمام شرائط پوری کریں گے، کراچی میں ٹریفک مسائل کا حل اورعزت سے سفر اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنی ہونے کے ناطے آمدنی ڈالروں کی شکل میں باہر نہیں جائے گی، کمپنی کی بڑے پیمانے پر کامیابی سے ملک کے امپورٹ بل پر اثر آئے گا۔دوسری جانب سندھ کے صوبائی مشیر مرتضی وہاب نےایس ڈبلیو وی ایل اور ائیرلفٹ پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے کہ سندھ حکومت ایک قانون تیارکر رہی ہے جس کے ذریعے ایسی کمپنیوں کو ریگولیٹ کیا جا سکے لہذا امید ہے کہ سندھ پہلا صوبہ ہو گا جہاں ایسے کاروبار کو ریگولیٹ کیا جا سکے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38