حرمین ٹرین کل بدھ سے دوبارہ چلنے لگے گی۔ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ میں السلیمانیہ سٹیشن سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر طے کرے گی۔اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ انجینیئر صالح الجاسر موجود ہوں گے۔ وہ سعودی ریلوے کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق جدہ کے السلیمانیہ سٹیشن میں آتشزدگی کے بعد تمام انتظامات از سر نو مکمل کرلیے گئے ہیں۔ریلوے لائن کا بنیادی ڈھانچہ اور شہری تنصیبات کا کام مکمل ہوگیا۔ مسافروں کی سلامتی کے لیے جملہ انتظامات باعث اطمینان ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024