اردن اسرائیل کو لیز پر دیا گیا علاقہ واپس لے گا، شاہ عبداللہ

اردن اسرائیل کو لیز پر دیئے گئے اپنے دو علاقے اپنی مکمل عمل داری میں لے لے گا۔ یہ اعلان اردن کے شاہ عبداللہ ثانی نے نئی ملکی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ 1994 میں اسرائیل اور اردن کے مابین طے پانے والی تاریخی امن ڈیل کے تحت الغمر اور الباقورہ نامی اردنی علاقے اسرائیل کو 25 برس کے لیے لیز پر دیئے گئے تھے۔ یہ علاقے 70 برس سے اسرائیل کے تصرف میں ہیں۔ شاہ عبداللہ ثانی نے رواں برس کے شروع ہی میں عندیہ دیا تھا کہ ان علاقوں کی لیز نہیں بڑھائی جائے گی۔