سعودی عرب میں مرغیوں کی طلب کو مقامی طور پر پورا کرنے کے لیے برازیل کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ برازیل کا سب سے بڑا پولٹری فارم سعودی عرب میں فیکٹری کھولے گا جس کے ذریعے مقامی مارکیٹ کی60 فیصد ضرورت پوری ہو گی۔ سعودی عرب میں عام فرد کی 70 فیصد غذا مرغی پر مشتمل ہے۔ یہاں مرغیوں کی فروخت کا سالانہ حجم سات ارب ریا ل ہے۔ مملکت میں مرغیوں کا اوسط 50 کلو فی کس سالانہ استعمال ہے۔ وزارت زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ کو مرغیوں کی44 فیصد ضرورت مقامی طور پر سپلائی ہوتی ہے جبکہ باقی بیرون ملک سے درآمد کی جاتی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب سالانہ 800 اور 900 ٹن کے قریب مرغیاں درآمد کرتا ہے۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ مرغیوں کی طلب بھی بڑھتی جارہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024