اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے عدالتی اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے۔
آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری سے متعلق مسائل کے حل کےلئے وزیرقانون کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔
کمیٹی ضلعی کچہری کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے جامع رپورٹ تیار کرے گی اور سفارشات پیش کرے گی.