یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں شدید لڑائی جاری ہے ، سرکاری فوج نے مرکزی ہسپتا ل پر قبضہ کرلیا، بندرگاہ پر حوثیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامناہے۔ غیرخبررساں ا دارے کے مطابق یمن کی سرکاری فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے حدیدہ کے مرکزی ہسپتال پر کنٹرول حاصل کرلیا ، جہاں حوثیوں نے نشانہ باز تعینات کررکھے تھے۔ گلیوں میں حوثیوں سے یمنی فوج کی دوبدو لڑائی جاری ہے،جن کی مدد کیلئے سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے مارٹرگولے بارش کی برسا ئے گئے ۔ تاہم بندرگاہ پر حوثیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے،یہ اہم بندرگاہ یمن کے80 فیصد کمرشل درآمدات اورعالمی امداد کی ترسیل کا ذریعہ ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024